190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اعظم خان نیب میں پیش
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوگئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 20 جولائی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہیں آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اعظم خان 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تنہا نیب میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا اور ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کروایا۔
اعظم خان اپنی گاڑی پر نیب دفترآئے اور واپس روانہ ہوئے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اعظم خان کو سوالانامہ بھی دے دیا، اعظم خان نے سوالنامے پر جواب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ نیب نے اعظم خان سے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی مانگ لیں۔
نیب ذرائع کے مطابق اعظم خان سابق وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلوں سے متعلق دستاویزات کے کسٹوڈین ہیں، اعظم خان کو توشہ خانہ کیس میں بھی طلب کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل آفیسر اعظم خان ایک ماہ کی گمشدگی کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پرآئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
