Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، یونیورسٹی کے طالب علم نے 19 فٹ لمبا برمی اژدھا پکڑ لیا

Now Reading:

امریکہ، یونیورسٹی کے طالب علم نے 19 فٹ لمبا برمی اژدھا پکڑ لیا

امریکہ کے شہر فلوریڈا میں حال ہی میں ایک 22 سالہ لڑکے نے 19 فٹ لمبا اور 125 پاؤنڈ (56.6 کلوگرام) وزنی برمی اژدھا پکڑا۔

تفصیلات کے مطابق 19 فٹ لمبے برمی اژدھا پکڑنے والے 22 سالہ لڑکے کا کہنا تھا کہ اگرچہ رینگنے والے جانور کو پکڑنا ایک ‘خواب’ تھا، لیکن اس کے بڑے سائز کو دیکھتے ہوئے یہ پورا واقعہ حیرت انگیز تھا۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک طالب علم جیک ولیری نے پیر کے روز ایک اژدھے کو پکڑ لیا، جس کی لمبائی ایک بالغ زرافے کے برابر تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق وہ رینگنے والے جانور کی پیمائش جمع کرنے کے لیے اسے جنوب مغربی فلوریڈا کے کنزروینسی لے گئے۔ اس سے قبل فلوریڈا میں پکڑا جانے والا سب سے بڑا برمی اژدھا اکتوبر 2020 میں پکڑا گیا تھا جس کی پیمائش 18 فٹ اور نو انچ تھی۔

مسٹر ولیری کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اژدھا اس کی طرف جھک رہا ہے اور لڑکا اس کی دم پکڑ کر سڑک پر گھسیٹ رہا ہے۔

Advertisement

لڑکے اور اژدھے کے درمیان یہ جنگ کچھ دیر چلتی ہے جس کے کچھ سیکنڈ بعد، کئی دوسرے لوگ بھی اس سانپ کو پکڑنے میں 22 سالہ نوجوان کی مدد کرنے کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔

ویلری نے جنوب مغربی فلوریڈا کے کنزروینسی کو بتایا کہ ہم سانپ کو سرکاری طور پر پیمائش اور دستاویزی شکل دینے کے لیے کنزروینسی میں لائے تھے اور ہم اس دریافت کو سائنس کے لئے عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔.

طالب علم جیک ولیری کا کہنا تھا کہ جنوبی فلوریڈا کے ماحول پر اثر انداز ہونے کے قابل ہونا حیرت انگیز ہے۔ ہم اس ماحولیاتی نظام سے محبت کرتے ہیں اور اسے ہر ممکن حد تک محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر