
بھارتی ٹیم
بھارت کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں کے ایل راہل اور جسپرت بمرا کی واپسی ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔
🚨 NEWS 🚨
India’s squad for #AsiaCup2023 announced.#TeamIndia
Advertisement— BCCI (@BCCI) August 21, 2023
اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کے ایل راہول، اکسر پٹیل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News