لاہور: ٹریفک قوانین پرزیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح کمی
لاہور: ٹریفک قوانین پرزیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح کمی، سال 2022 کی نسبت رواں سال 2023 میں 600 سے زائد ہیڈانجری کیسز میں کمی آئی ہے۔
سی ٹی او لاہورکے مطابق سال 2022؛ غلط یوٹرن لینے سے 2371 حادثات رونما ہوئے، سال 2023؛ غلط یوٹرن لینے سے 1184 حادثات ہوئے، 1187 قیمتی جانیں جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہی۔
مستنصر فیروزکے مطابق سال 2022 میں ون ویلنگ کے 76 حادثات جبکہ رواں سال 50 حادثات ہوئے، سال 2022 ون وے کی خلاف ورزی پر 951 جبکہ سال 2023 میں 324 حادثات ہوئے۔ 617 شہریوں کو ون وے کی خلاف ورزی پر جانی و مالی نقصان سے بچالیا گیا۔
سی ٹی اولاہور مستنصر فیروزکا کہنا ہے کہ سال 2022؛ اوورسپیڈنگ سے 3294 حادثات جبکہ رواں سال 1721 حادثات رونما ہوئے، سال 2022 ؛ غفلت اور لاپرواہی پر 17 ہزار حادثات ہوئے جبکہ رواں سال 14 ہزار سے بھی کم حادثات رونما ہوئے۔
انھوں نے بیان میں کہا کہ حادثات قسمت نہیں بلکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہیں، شہر لاہور کو ہر صورت حادثات سے محفوظ بنایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
