
منظورکاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونےکیخلاف درخواست پردلائل طلب
نسلہ ٹاورکوغیرقانونی زمین الاٹ کرنے کےکیس میں منظورکاکا کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل کر لیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل ملزم فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ منظورقادرکا کیس میں کوئی کردار ہی نہیں ہے، تحقیقات میں بھی وہی کردار ہے جو ایف آئی آر میں ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 ملزمان میں 7 کو ضمانت مل چکی ہے، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس قبل بھی بہت سے لوگوں کو اضافی زمین دی گئی تھی، زمین کی اصل مالک کے ایم سی ہے، منظورقادر کاکا 2015 سے 2019 تک چھٹیوں پر بیرون ملک تھے۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ ملزم کا مقدمے میں کیا کردار ہے، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم نے اسٹریکچر این او سی جاری کیا ہے، ملزم ضمانت پر استاثغہ کے گواہوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور منہدم کر دیا گیا۔ منظور قادر کاکا عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News