Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹا نے ہزار وں ملازموں کو برطرف کرنے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

میٹا نے ہزار وں ملازموں کو برطرف کرنے کا عندیہ دے دیا
میٹا

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے بڑا اعلان

فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسی سوشل میڈیا ایپس کی بانی میٹا کمپنی نے رواں برس کئی ہزار ملازموں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی وجہ کمپنی کا غیر یقینی مستقبل ہے۔

گزشتہ چند مہینوں میں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پلک جھپکتے ہی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ ٹیک سیکٹر میں برطرفیوں کی اس لہر کا رکنا تقریباً ناممکن ہے لوگ ہر وقت ایک انجانے سے خوف میں مبتلا رہتے ہیں نہ جانے کب  انہیں برطرفی کی میل موصول ہوجائے۔جو صرف چند منٹوں میں ان کو روزگار سے محروم کرسکتی ہے۔

جیسے ہی یہ میل کسی کو موصول  ہوتی ہے اس پر ایک بے یقینی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ اور بالکل ایسا ہی میٹا کی یاک ملازم کے ساتھ ہوا جس نے، بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح، حال ہی میں اپنی ملازمت کھو دی ہے۔

حال ہی میں میٹا کی ملازمہ کو کمپنی میں 4 سال مکمل کرنے سے پہلے ہی برطرف کردیا گیا جس کے بعد انہوں لنک ڈن پر جاکر اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ میٹا کی یہ سابق ملازمہ، سینئر پروگرام مینیجر کے طور پر کام کر رہی تھی۔

فیس بک پیرنٹ میٹا نے اس سال مارچ میں اپنے پلے آف کے دوسرے دور کا اعلان کیا، جس سے 10,000 ملازمین متاثر ہوئے۔

Advertisement

سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا، “یہ مشکل ہو گا اور اس کے آس پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہو گا کہ باصلاحیت اور پرجوش ساتھیوں کو الوداع کہنا جو ہماری کامیابی کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے خود کو ہمارے مشن کے لیے وقف کر دیا ہے اور میں ذاتی طور پر ان کی تمام کوششوں کے لیے شکرگزار ہوں۔ ہم لوگوں کی اسی طرح مدد کریں گے جس طرح ہم پہلے کرتے تھے اور ہر ایک کے ساتھ اس طرح کا سلوک کریں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔”

تاہم، اس وقت صرف 4,000 لوگوں کو برطرفی کی میل موصول ہوئی ہے  اور باقی 6,000 کو مئی میں اپنی قسمت کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس سے قبل، کمپنی نے 2022 میں 11,000 ملازمین کو برطرف کیا تھا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر