Advertisement
Advertisement
Advertisement

لمبی عمر کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین نے صحیح تعداد بتا دی

Now Reading:

لمبی عمر کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین نے صحیح تعداد بتا دی
لمبی عمر

لمبی عمر کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین نے صحیح تعداد بتا دی

ماہرین صحت طویل عرصے سے یہ بات جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں کہ روزانہ کتنے قدم چلنا آپ کی زندگی کو بڑھا سکتا ہے۔ سابقہ تحقیق کے مطابق روزانہ 10000 قدم چلنا طویل عمر کے لیے ضروری سجمھا جاتا تھا تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اب یہ تعداد 4000 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 4,000 قدم آپ کو طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ روزانہ 3,967 قدم چلنا کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہیں، تاہم قلبی بیماری سے موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے روزانہ قدموں کی یہ تعداد 2,337 بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سائنس دانوں نے ابھی تک روزانہ قدموں کی ایک مخصوص تعداد کی طرف نشاندہی نہیں کی ہے تاہم اس مطالعہ کے لیڈ مصنف میکیج بانچ، پولینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی آف لوڈز میں کارڈیالوجی کے پروفیس کا کہنا ہے کہ جتنے قدم آپ چلیں گے اتنا ہی فائدہ حاصل ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہر روز صرف 4,000 قدم چلناموت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے، جو کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ 10,000 قدموں سے کہیں کم ہے جو صحت کے لیے بہترین ہے۔

Advertisement

یہ خبر ایک نئے میٹا تجزیہ کے بعد سامنے آئی ہے جسے یورپی جرنل آف پریوینٹیو کارڈیالوجی میں شائع کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا آج تک کا سب سے بڑا مطالعہ ہے جو روزانہ قدموں کی گنتی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جبکہ بات یہی ختم نہیں ہوتی اگر آپ ہر دن اضافی 500 سے 1,000 قدم چلیں گے تو دل کی بیماری یا کسی بھی وجہ سے مرنے کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کتنے قدم موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہیں محققین نے دنیا بھر میں 17 مختلف مطالعات میں تقریباً 227,000 شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

اس تحقیق میں شامل کچھ شرکاء بلکل صحت مند تھے جبکہ دیگر میں امراض قلب کے ممکنہ خطرے والے عوامل جیسے ہائی بلڈ پریشرتھا، ان تمام کی اوسط عمر  64 برس اور اس میں 49 فیصد خواتین تھی۔ ان تمام شرکاء کا اوسطاً سات سال کے بعد فالو اپ کیا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کس طرح قدموں کا شمار قلبی اموات کے خطرے اوردیگر وجہ اموات کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

نتائج کے مطابق 3,867 قدم چلنا کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک  بہترین تعداد ہے اور خاص طور پر دل کی بیماری سے موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، حد 2,337 قدم تھی۔

جبکہ روزانہ اضافی 1,000 قدم چلنے سے کسی بھی وجہ سے ہونے والی اموات کے خطرے کو 15 فیصد تک اور ہر 500 اضافی قدموں پر، قلبی موت کے خطرے کو 7 فیصد کم کیا جکاسکتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر