
کیا ارجن اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟
اداکار ارجن کپور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور ان کی گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔
ارجن کپور کی شیئر کی گئی ان تصاویر میں انہیں خوش گوار انداز میں چھٹیاں مناتے، سوئمنگ کرتے اور ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم ان تصاویر کے کیپشن ’زندگی چھوٹی ہے، اپنے ویک اینڈ کو طویل کیجئے‘، نے ان کی اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ کافی عرصے سے ہر چھٹی پر اداکار کو ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ہمراہ دیکھا جاتا رہا ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب یہ دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News