Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جعلی جوہری حملہ کرنے کا اعلان

Now Reading:

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جعلی جوہری حملہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوجی نے جنوبی کوریا کے فوجی اہداف پر جعلی جوہری حملہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا میں فوجی اہداف پر جوہری حملے کرنے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات خطے میں اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی امریکی تعیناتی کے خلاف انتباہ کے طور پر کیے گئے تھے۔

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ میزائل آدھی رات کے قریب مشرقی ساحل سے داغے گئے۔

یہ تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب واشنگٹن اور سیئول کی سالانہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کو ہمیشہ مشتعل کرتی ہیں۔

Advertisement

پیانگ یانگ طویل عرصے سے ان مشترکہ مشقوں کی مذمت کرتا رہا ہے اور اسے امریکہ کی جنگ کی ریہرسل قرار دیتا رہا ہے۔

شمالی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بدھ کی رات جنوبی کوریا کے اہم کمانڈ سینٹرز اور آپریشنل ایئر فیلڈز پر جوہری حملے کی مشق کے دوران داغے گئے تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد دشمنوں کو واضح پیغام دینا ہے جو ہماری بار بار وارننگ کے باوجود اسٹریٹجک جوہری اثاثوں کی تعیناتی جیسے فوجی خطرات سے ہمیں چیلنج کرتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی اتحاد کی وزارت نے پیانگ یانگ کی جانب سے جنوبی کوریا پر حملے کے اپنے ارادے کا کھلے عام انکشاف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جتنا زیادہ فوجی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کا شکار ہوگا، اتنا ہی اسے جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔’

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے بھی ان تجربات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف جاپان بلکہ بین الاقوامی برادری کے امن و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement

شمالی کوریا نے رواں سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔ یہ تازہ ترین مشقیں جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے 11 روزہ الچی فریڈم شیلڈ فوجی مشقوں کے اختتام سے ایک روز قبل سامنے آئی ہیں۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر