یہ 4 ہربل چائے جو نیند کو بہتر بنائیں
دنیا کی ایک بڑی آبادی کو نیند کی کمی جسے انسومینا کہا جاتا ہے کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس کے لیے کئی طرح کی ادویات بھی استعمال کرتی ہیں تاہم کچھ قدرتی غذائی اجزاء اس مسئلے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں انہی میں ہربل چائے بھی شامل ہیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ہربل چائے بہتر نیند کے لیے ایک آسان اور قدرتی طریقہ ہے۔ تناؤ ان میں سے محرک ہے جو رات میں پرسکون نیند کے درمیان خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ تو یہاں پر 4 ہربل چائے پیش کی جارہی ہیں جو اپنی پرسکون نیند کی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہیں۔
کیمومائل ٹی
کیمومائل ایک گل داؤدی جیسا پھول ہے جو یورپ، افریقہ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
کیمومائل چائے ایک مقبول ہربل چائے ہے جو اپنی پرسکون اور آرام دہ خصوصیات کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے یہ چائے کیمومائل کے خشک پھولوں سے تیار کی جاتی ہے۔
یہ نیند لانے اوراضطراب کو کم کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جسے سونے سے قبل استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمومائل چائے کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔
لیونڈرٹی
لیونڈر میں جسم اور دماغ کو پرسکون رکھنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں جو رات کی پرسکون کو نیند کو یقینی بناتے ہیں۔
لیمن بام ٹی
لیمن بام بہترین ہرب ہے جو تناؤ کو کم کرکے آپ کو سکون فراہم کرتی ہے۔
سونف ٹی
یہ چائے نظام انہضام پرسکون آور اثرات مرتب کر کے گیس کو دور کرتی ہے اس طرح یہ نیند کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
