گھر کی فضا کو سو فیصد صاف کرنے والا انوکھا لیمپ شیڈ تیار
ہوا میں موجود آلودگی آپ کے گھر کی فضا کو بھی آلودہ کردیتی ساتھ ہی گھر میں موجود اشیاء سے لے کر دیواروں پر کیا جانے والا روغن بھی کئی طرح کے کیمیکلز سے بھرا ہوتا جوگھر فضا کو صاف نہیں رہنے دیتا تاہم اب ایک لیمپ شیڈ سے گھر کی فضا کومضر صحت کیمیلز سے پاک کیا جاسکتا ہے۔
یہ لیمپ شیڈ ایک کیمیائی رد عمل کے ذریعے گھر کی اندرونی فضا میں موجود آلودگی کو کم کردیتا ہے لیمپ شیڈ سے مراد لیمپ کو اوپر کی جانب سے ڈھانپنے ایک والا کور ہوتا جو مختلف جسامت اور دھات سے بنا ہوتا ہے ۔
تانبے یا لوہے سے بنے یہ لیمپ شیڈ کھانا پکانے یا صفائی ستھرائی کی مصنوعات سے خارج ہونے والی اندرونی فضائی آلودگیوں کو دور کرنے میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
گھرکی خراب فضا اور ہوا کا برا معیار صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جو کیمیکلز گھرکی فضا کو آلودہ بناتے ہیں وہ زیادہ تر غیر مستحکم نامیاتی مرکبات (VOCs)ہوتے ہیں۔ یہ زہریلے کیمیکلز، جیسے کہ ایسیٹیلڈہائیڈ اور فارملڈہائیڈ، یہ روغن، صفائی کی مصنوعات، فرنیچر یا کھانا پکانے کے دوران خارج ہوتے ہیں۔
غیر مستحکم نامیاتی مرکبات (VOCs) کیمیکلز کا ایک بڑا گروپ ہے جو بہت سی مصنوعات میں پایا جاتا ہے جو ہم اپنے گھروں کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے، جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی میں ہونگل کم اور ان کے ساتھیوں نے مل کر آلودگی کو ختم کرنے والا ایک سستا لیمپ شیڈ تیار کیا ہے، جسے انہوں نے 15 اگست کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اجلاس میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال، اسی ٹیم نے ٹائٹینیم آکسائیڈ اورپلاٹینم پرمشتمل ایک مرکب تیار کیا تھا جو عام لائٹ بلب سے خارج ہونے والی حرارت کا استعمال کرتے ہوئے VOCs کو ایسٹک ایسڈ اور فارمک ایسڈ میں آکسائڈائز کرنے اور پھر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کی قلیل مقدار میں کیمیائی عمل کو تیز کرتا تھا جس کے بعد یہ کیمیکلز ختم ہوجاتے تھے لیکن اس کی لاگت بہت زیادہ تھی۔
تاہم اب، محققین نے ٹیکنالوجی کا ایک کم لاگت والا ورژن بنایا ہے جس میں تانبے یا لوہے کا استعمال کیا کیا گیا ہے۔
VOCs عام طور پرگھر کے اندرونی ماحول میں بہت ہی کم تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ تقریباً 1 حصہ فی ملین (ppm)۔ جب 0.064 کیوبک میٹر جگہ میں VOCs کے ساتھ 1ppm اور 10ppm پر تجربہ کیا گیا تو، دونوں لیمپ کوٹنگز نے چند گھنٹوں کے اندر اندر تمام VOCs کو ہوا سے صاف کردیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
