Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023، سانپ کی میدان میں ایک بار پھر انٹری، ویڈیو وائرل

Now Reading:

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023، سانپ کی میدان میں ایک بار پھر انٹری، ویڈیو وائرل

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 کے میچ میں ایک سانپ میدان میں گھس آیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روکنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں بی لو کینیڈی اور جافنا کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک سانپ میدان میں گھس آیا جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں یہ دوسرا موقع ہے جب سانپ میدان میں گھس آیا۔

بی لو کینڈی نے لنکا پریمیئر لیگ کے 15 ویں میچ میں جافنا کنگز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینڈی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے جس میں محمد حارث نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔

بعد ازاں جافنا کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی اور اینجلو میتھیوز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کئی شاندار اننگز کھیلی گئیں اور بہت سے دل دہلا دینے والے آؤٹ بھی ہوئے لیکن ایک چیز جس نے پوری توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ میچ کے دوران سانپ کی دراندازی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جافنا کے تعاقب کے دوران ایک سانپ کو میدان میں گھستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

سانپ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا تھا جب کینڈی کے تیز گیند باز اسورو اڈانا نے اسے دیکھا اور خوف زدہ ہو گیا۔ اس کے بعد تیز گیند باز کو تیزی سے اس جگہ سے دور ہوتے اور میچ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ سانپ نے میچ کی کارروائی میں خلل ڈالا ہو۔ اس سے قبل جولائی میں گال ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان ایل پی ایل 2023 کا میچ سانپ کے پچ پر حملہ کرنے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ دمبولا کے 181 رنز کے تعاقب کے پانچویں اوور کے دوران پیش آیا۔

منتظمین نے کچھ دیر کے لیے میچ کو روکا اور پھر سانپ کو میدان سے باہر لے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر