کاجول نے ممبئی میں دفتر کیلئے فلیٹ خرید لیا
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ کاجول نے ممبئی میں دفتر کیلئے فلیٹ خریدا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجول نے یہ فلیٹ جولائی میں 7 کروڑ 64 لاکھ روپے میں خریدا، جس کا رقبہ 194 مربع میٹر ہے۔
یہ فلیٹ ممبئی کے علاقے اندھیری میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع ہے۔
یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ کاجول کے خاوند و اداکار اجے دیوگن نے بھی حال ہی میں 45 کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کے 5 دفتر خریدے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھی کاجول نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ خریدا تھا جو 2 ہزار 493 مربع فٹ کا تھا، اس فلیٹ میں 4 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
