Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانی پور؛ کم سن بچی کی ہلاکت، ملزم اسد شاہ 4روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

Now Reading:

رانی پور؛ کم سن بچی کی ہلاکت، ملزم اسد شاہ 4روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے
کم سن فاطمہ تشدد، ہلاکت کیس

گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو مبینہ تشدد کا معاملہ؛ زیرِحراست چار افراد کو کلین چٹ

پیرکی حویلی میں گھریلو ملازمہ بچی کی ہلاکت کے معاملے پرپولیس نے مرکزی ملزم سید اسد شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم سید اسد شاہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ سید حنا شاہ تا حال اب تک گرفتار نہ ہو سکی، ایس ایچ او رانی پور اور ڈاکٹر ایف آئی آر میں ان کے نام شامل نہیں ہیں۔

ملزم کو سخت سیکیورٹی میں تھانہ ہنگورجہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل رانی پورمیں مقامی پیرکی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملے پرپولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد ملزم کی اہلیہ کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق بچی تشدد سے جاں بحق ہوئی یا طبعی موت؟؟؟پولیس کی مختلف زایوں سے تحقیقات جاری ہے۔ پولیس آج بچی کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالت سے قبرکشائی کی اجازت ملنے کے بعد بچی کی لاش کا میڈیکل اور پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، ملزم پیراسد شاہ کی حویلی میں کرائم سین سے تحویل میں لیے گئے ڈیجیٹل وڈیو ریکاڈر سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہیں۔

خیرپورکی عدالت نے فاطمہ کی قبرکشائی کی اجازت دے دی، رانی پور پولیس نے بچی فاطمہ کی قبرکشائی کی درخواست دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قبرکشائی سے بچی تشدد اور وجہ موت سامنے آ سکی گی۔

پولیس نے کہا کہ گزشتہ رات پولیس نے پیراسد شاہ کی حویلی سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کیلئے ڈیجیٹل وڈیو ریکاڈر تحویل میں لیا تھا، زیر حراست ایس ایچ او اور ڈاکٹر مقدمے میں نامزد نہیں، تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس حکام کے مطابق جرم چھپانے اورغفلت برتنے پر زیر حراست ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، زیرحراست ڈاکٹرعبدالفتح میمن سے بھی بچی کےعلاج معالجے کے حوالے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو رانی کے مقامی پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ پولیس نے بغیر میڈیکل اور پوسٹ مارٹم کرائے بچی کی لاش ورثا کے حوالے کرکے تدفین کرادی تھی۔

بول نیوز کی خبر پر ڈی آئی جی سکھر نے نوٹس لیکر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر