
یو ایس اوپن میں فرانس کے الیگزینڈر کو شکست دے کر نوواک جوکووچ ایک بار پھر عالمی ٹینس میں نمبر ایک بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سربیا کے جوکووچ نے گزشتہ روز نیو یارک میں ہونے والے نائٹ سیشن میں فرانس کے الیگزینڈر مولر کو 6-0، 6-2، 6-3 سے شکست دے کر ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ کے مطابق نوواک جوکووچ نوجوان حریف کارلوس الکاراز کی جگہ مردوں کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی ہوں گے۔
واضح رہے کہ 36 سالہ جوکووچ کو گزشتہ سال امریکہ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
جوکووچ کا ہدف آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کے اب تک کے ریکارڈ کو برابر کرنا ہے۔
اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست رہنے والے جوکووچ نے کہا کہ میں نے بہت اچھی شروعات کی، ہم نے کافی دیر سے شروعات کی لیکن اس کے باوجود میں ٹینس کورٹ پر جانے کے لیے پرجوش تھا۔
نوواک جوکووچ نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں میں اپنی سروس سے مطمئن نہیں تھا اور مجھے پوائنٹس کے لئے تھوڑا اور کام کرنا پڑا۔ اس کے باوجود میں نے بہت اچھا کھیلا اور مجھے لیول پسند آیا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News