Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی ریفرنس ایف آئی اے کی عدالت کو منتقلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر

Now Reading:

ایل این جی ریفرنس ایف آئی اے کی عدالت کو منتقلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی ریفرنس ایف آئی اے کی عدالت کو منتقلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی گئی جس پرشاہد خاقان عباسی کے تین شریک ملزمان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیا گیا۔

ایل این جی ریفرنس کا ٹرائل ایف آئی اے عدالت میں فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پہلے فریقین کو سنیں گے پھر آرڈر کریں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شریک ملزمان شیخ عمران الحق، عبدالصمد داؤد اور حسین داود کی درخواست پر سماعت کی گئی۔

وکیل احمر بلال صوفی نے دلائل دیے کہ میرے تین مؤکل اس کیس میں بے گناہ ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، احتساب عدالت نے تین سال سے زائد عرصہ تک کیس زیر التواء رکھا، تین سال میں گیارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

Advertisement

وکیل ملزمان نے کہا کہ تین سال بعد کیس احتساب عدالت سے اسپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا گیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ  ہائی کورٹ نہیں بلکہ آپ بریت کی درخواست اسپیشل جج سینٹرل کو دیں، اگر وہاں سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو پھر یہاں درخواست دیں۔

وکیل ملزمان نے کہا کہ میرے مؤکل پہلے ہی تین سال سے عدالت کا چکر لگا رہے ہیں، مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، استدعا ہے کہ  کیس یہاں زیر سماعت رہنے تک اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جاری کارروائی روکی جائے جس پرعدالت نے کہا کہ کارروائی نہیں روک رہے، پہلے فریقین کو نوٹس کرکے بلا لیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل سمیت پندرہ ملزمان نامزد ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر