
فلم ’جیلر‘ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ عالمی سطح پر 500 کروڑ کمانے والی دوسری تامل فلم بن گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ریلیز ہوئے صرف 12 دن ہوئے ہیں اور باکس آفس پر اس کی آمدنی 556 کروڑ روپے سے زائد ہوچکی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہیں جبکہ اداکاروں میں رجنی کانت کے علاوہ ونایاکن، رامیا کرشنن، وسانت راوی اور تمنا بھاٹیہ شامل ہیں۔
شیوا جی راج کمار، موہن لال اور جیکی شیروف نے بھی ’جیلر‘ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل رجنی کانت کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘2.0’ نے صرف 8 دن میں 550 کروڑ کا بزنس کرلیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News