آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی بی ایل کا بائیکاٹ کرنے والے راشد خان نے بی بی ایل کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو اس وقت کافی تقویت ملی ہے جب راشد خان نے بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد حکام کو بتایا ہے کہ وہ رواں موسم گرما میں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
راشد خان جنوری میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے دستبرداری کے آسٹریلیا کے فیصلے پر بی بی ایل چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا کے ٹاپ رینکنگ کے ٹی 20 بولر راشد خان آسٹریلوی کرکٹ سے سخت ناراض تھے کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے ملک میں لڑکیوں کی یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی کی بنیاد پر سیریز منسوخ کردی تھی۔
اس وقت راشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر بہت مایوسی ہوئی ہے کہ آسٹریلیا نے مارچ میں ہمارے خلاف سیریز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے’۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ اگر افغانستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے تو میں کسی کو بھی بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے پریشان نہیں کرنا چاہوں گا۔ لہٰذا میں اس مقابلے میں اپنے مستقبل پر سختی سے غور کروں گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے جنوری میں واضح کیا تھا کہ وہ افغانستان کے میچز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن راشد اور ملک کے کسی بھی دوسرے کھلاڑی کو بی بی ایل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
ساتھی افغان کھلاڑی مجیب الرحمٰن، نور احمد اور اظہار الحق نوید کو بھی گزشتہ موسم گرما میں آسٹریلیا میں کھیلنے کے بعد ڈرافٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ان اسٹارز میں سے سب سے بڑے راشد رواں موسم گرما کے لیے اسٹرائیکرز کو پہلے راؤنڈ میں برقرار رکھنے کے انتخاب کے طور پر دستیاب ہوں گے اور توقع ہے کہ فرنچائز ان کو پلاٹینم سلیکشن کے طور پر برقرار رکھے گی۔
امکان ہے کہ راشد خان 10 جنوری سے شروع ہونے والی جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ سے قبل اسٹرائیکرز کی جانب سے کم از کم ابتدائی سات میچوں میں حصہ لیں گے۔
راشد خان نے پہلی بار 19 سال کی عمر میں آسٹریلیا میں اپنا نام بنایا تھا جب وہ 2017-18 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے ، انہوں نے اسٹرائیکرز کو اپنا پہلا ٹائٹل دلانے میں مدد کی تھی۔
دنیا بھر میں مقبول لیگ اسپنر راشد خان آسانی سے بگ بیش لیگ کے سب سے زیادہ مارکیٹ کرنے والے بیرون ملک اسٹار ہیں. ان کی 98 وکٹیں کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کی سب سے زیادہ ہیں جبکہ 17.51 کی اوسط اور 6.44 کا اکانومی ریٹ بھی 30 سے زائد وکٹوں کے ساتھ کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔
دوسری جانب حکام نے تصدیق کی ہے کہ منافع بخش آئی ایل ٹی 20 اگلے سال 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس سے بی بی ایل کے غیر ملکی اسٹارز کی اکثریت آسٹریلیا کے باقاعدہ سیزن کا زیادہ تر حصہ دیکھ سکے گی۔
ڈیوڈ وارنر ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے معاہدہ کیا ہے تاہم وہ صرف اسی صورت میں کھیل سکیں گے جب سی اے کی جانب سے کلیئر قرار دیا جائے اور ایسے میچوں میں جو بی بی ایل یا قومی وعدوں سے متصادم نہ ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
