
بھارتی کھلاڑی سرفراز خان
بھارتی کھلاڑی سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کی لڑکی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی سرفراز خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
بھارتی کھلاڑی سرفراز خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’کشمیر میں شادی ہونا میرا مقدر تھا‘‘، ڈومیسٹک سرکٹ میں پرفارم کررہا ہوں وہ دن دور نہیں جب بھارت کے لیے کھیلوں گا۔
دوسری جانب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد انکی شادی میں شریک ہوئی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سرفراز خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سلیکٹرز نے نذر انداز کردیا تھا، انہوں نے 2022-23 کے سیزن میں رانجی ٹرافی کے دوران 3 سینچریاں اسکور کیں تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں کرکٹر کی اوسط 92.66 سے 556 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News