
عالیہ اور ورون کی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جا رہا
بالی وڈ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ اپنی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے بعد سے بالی وڈ کی سب سے پیاری آن اسکرین جوڑی بن گئے ہیں۔
تاہم یہ ہی وجہ ہے کہ شائقین شروع سے ہی ان کی کیمسٹری کو پسند کرتے ہیں۔
اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی دلہنیا فرنچائز میں پہلی دو فلمیں، جن کی ہدایت کاری ششانک کھیتان نے کی تھی، باکس آفس پر زبردست کامیاب ہوئیں۔
اس فلم کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بہت جلد اس فلم کا تیسرا سیکوئل بننے جا رہا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں اداکار ورون نے فلم باوال کی تشہیر کے درمیان اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
ورون نے عالیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ ہدایت کار ششانک کھیتان فی الحال ان کے لیے اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں۔
ورون دھون نے عالیہ کی حالیہ ریلیز، راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے بھی حمایت ظاہر کیاورمداحوں کو اسے تھیٹر میں دیکھنے کی ترغیب دی۔
مزید برآں انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ایک رومانوی کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News