190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
جناح ہاؤس پرحملے سے متعلق کیس میں 28 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیاسی رہنما روبینہ جمیل، روبینہ رضوان اور افشاں طارق سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے سماعت کی۔
عبدالحفیظ، بلال احمد، قاسم علی، روبینہ جمیل، عمران نذیر، توقیر عباس، افشاں طارق، نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمہ روبینہ رضوان، وسیم گل، مقبول احمد، سید طاہر علی رضوی، عامر فاروق، فیصل اختر، ارونا نعیم بھی گرفتار ہیں۔
ملزم علی حسن، ندیم اصغر، شہباز صدیق، مبین قادری، حافظ نعمان، آصف مسیح، اشفاق نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر رکھی ہیں۔ ملزم عتیق عباس، واجد علی، محمد آکاش، محمد قاسم، قاری ممتاز، فرزانہ سرور، عبدالغفور، کاشف احمد نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
ملزمان خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ درج ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
