
روزمرہ کی وہ عام جڑی بوٹیاں جنہیں باورچی خانہ میں اگایا جاسکتا ہے
کھانوں میں ذائقہ اور خوشبوکے لیے بہت سی جڑی بوٹیاں اور چھوتے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں جن میں دھنیہ، پودینہ اور دوسری جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔ تاہم اگر یہ تازہ ہوتو اور بھی افادیت رکھتی ہیں۔
یوں تو گھروں میں بہت سی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں لیکن ان میں بہت سی ہربزآپ بہت آسانی سے اپنے باورچی خانے میں اگاسکتے ہیں جانتے ہیں وہ کونسی ہیں۔
پودینہ
آپ پودینے کو آسانی سے گھر میں اگا سکتے ہیں، اس کے بعد آپ کو اسے بازار سے خریدنا نہیں پڑے گا۔
دھنیہ
دھنیہ کا شمار بھی ایسی ہی سبزی میں ہوتا ہے جسے اس کے بیج سے بہت ہی چھوٹے سے پوٹ میں اگایا جاسکتا ہے۔
کٹی پتہ
کڑی پتہ کی منفرد خوشبوکھانوں کو ایک الگ پہچان دیتی ہے، یہ بھی آسانی سے گھروں میں اگایا جاسکتا ہے۔
لیمن گراس
اگر آپ سوپ کے ذائقہ کو بڑھانا چاہتے تواس میں لیمن گراس کا استعمال کریں، تاہم اسے بھی آپ گھر میں اگا سکتے ہیں۔
اوریگانو
پیزا کی سب سے اہم ترین خوشبو اوریگانو اسے بھی آپ گھر میں اگا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
روزمیری
یہ ایک نہایت خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو آپ مختلف پکوانوں میں استعمال کر سکتے ہیں اسے گھر میں ااگتے وقت کھاد کو خشک ہونے بچائیں اورنمی فراہم کرتے رہیں۔
گھروں میں ان جڑی بوٹیوں کو اگانے کے لیے ضروی ہدایات
گھرمیں سبزیوں کو اگانے کے لیے ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کھاد استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گملے کے پیندے سے پانی کا اخراج باہر ہوسکے تاکہ جڑوں درست حالت میں رہیں۔
کھاد کو مناسب مقدار میں پانی دیتے ہیں نہ زیادہ پانی کہ جڑیں خراب ہونے اور نہ پانی کی کمی ہونے دیں۔
زیادہ تر ہربز کو دن کے اوقات میں چھ گھنٹے کے لیے سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
پانی میں حل ہونے والے فرٹیلائزرسے اپنی ہربز کو باقاعدگی سے فرٹیلائز کرتے رہیں جن میں نائٹروجن کافی مقدار میں موجود ہو ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News