
ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول متاثرہے، متعدد مسافرٹرینیں تاخیر کا شکارہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد متعدد مسافر ٹرینیں تاحال تاخیر کا شکارہیں۔ خیبر ایکسپریس ڈائون پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ خیبرمیل ایکسپریس اپ میں تین گھنٹے تاخیر ہے۔
اسی طرح کراچی سے اسلام اباد جانے والی گرین لائن تین گھنٹے 20 منٹ، اسلام اباد سے کراچی انے والی گرین لائن میں ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر ہے۔
راولپنڈی سے کراچی انے والی تیز گام ایک گھنٹہ 10 منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام چار گھنٹے 45 منٹ، کراچی سے جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔
کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس نو گھنٹے، کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس ایک گھنٹا، حویلیاں سے کراچی انے والی ہزارہ ایکسپریس 45 منٹ، ملت ایکسپریس چھ گھنٹے 57 منٹ اور کراچی سے جانے والی ملت ایکسپریس دو گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکارہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News