Advertisement
Advertisement
Advertisement

سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا، ہم نے اداروں کو نیلام نہیں کیا، انھیں کھڑا کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو ہٹانے کے لیے اقامہ کا سہارا لیا گیا۔ پاکستان کی ترقی کو روکنے کےلیے نوازشریف کو جھوٹے کیس میں نااہل کیا گیا۔ انھیں تاحیات نااہل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے جو جرم کیا ہی نہیں اس کی سزا بھگتی، ان دونوں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ طلال چوہدری اور دانیال عزیز استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی نااہلی ختم ہوگئی، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو کہا گیا کہ مریم نواز کے خلاف بیان دو، یہ لوگ آج بھی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیمرا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیا، وزیراعظم نے میڈیا کے ساتھ ری اسٹرکچرنگ کا وعدہ کیا تھا۔ پندرہ ماہ میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت عوام دشمنی کرکے گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک سے دشمنی کی۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ بحال کیا۔ 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرکے ملک کی ترقی کا سفر روکا گیا۔ ہم نے اداروں کو نیلام نہیں کیا ہم نے اداروں کو دوبارہ کھڑا کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔  اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
پہلا ون ڈے، 98 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گرگئی
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر