
میگھن مارکل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کیسے منائی؟
ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 42 ویں سالگرہ امریکا میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میگھن مارکل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک باربی تھیم پارٹی کا انعقاد کیا۔
میگھن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر امریکی شہر سانتا باربرا میں ایک تھیٹر کی بکنگ کروائی اور اپنے دوستوں کے ساتھ مشہور ہالی وڈ فلم ’باربی‘ دیکھی جبکہ شہزادہ ہیری اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں رہے۔
اس سے قبل اُنہیں31 جولائی کو ایک ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جہاں اُنہوں نے اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔
واضح رہے کہ میگھن نے اپنی سالگرہ شوہر شہزادہ ہیری، 4 سالہ بیٹے شہزادہ آرچی اور 2 سالہ بیٹی شہزادی لیلیبیٹ کے ساتھ گھر پر منائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News