Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اب مُردوں سے ٹیکس وصول کرے گا

Now Reading:

بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اب مُردوں سے ٹیکس وصول کرے گا

بھارت کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ایک ایسی خاتون کو انکم ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے جس کے انتقال کو 10 سال گزر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو 7 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس ملا ہے۔ حالانکہ، اس رقم سے بھی زیادہ جس چیز نے ان کی فیملی کو حیران کر دیا ہے، وہ یہ ہے کہ ٹیچر کی موت 2013 میں ہوئی تھی اور یہ نوٹس تخمینہ سال 2017-18 سے متعلق ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ آدیواسی اکثریتی بیتول ضلع میں 44 لوگوں کو ایک کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے تک کی رقم کے ٹیکس ڈیمانڈ نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

اوشا سونی نامی خاتون پٹکھیڑا گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر تھیں۔ 26 جولائی کو ان کے اہل خانہ کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا، جس میں 7.55 کروڑ روپے کے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا۔

ان کے بیٹے پون سونی نے کہا کہ میری ماں کا طویل علالت کے بعد 16 نومبر 2013 کو انتقال ہو گیا تھا۔ یہ نوٹس 2017-18 کے تشخیصی سال کے لئے ہے۔ دستاویز میں نیچرل کوسٹنگ نامی ایک کمپنی کا ذکر ہے، جو اسکریپ مواد کی خرید و فروخت میں مصروف تھی۔

Advertisement

پون سونی نے کہا کہ ہم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ میری والدہ کے اکاؤنٹ نمبر کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور ہمیں اس کے بارے میں معلوم بھی نہیں تھا۔

بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے ایک مزدور کو بھی نہ بخشا اور لوہے کی سلاخیں بیچنے والی ایک دکان پر کام کرکے ماہانہ 5000 سے 7000 روپے تک کمانے والے نتن جین کو 1.26 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس بھیج دیا۔

غریب مزدور نتن جین انکم ٹیکس آفس گئے تو انہیں بتایا گیا کہ تامل ناڈو کے کورٹلم میں ان کے نام پر ایک اکاؤنٹ ہے، جس کا نام انہوں نے کبھی نہیں سنا تھا۔

نتن جین نے کہا کہ محکمے نے مجھے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ 2014-15 میں میرے نام پر کھولا گیا تھا اور اس کے بعد سے کئی بڑے لین دین ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے 1.26 کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ جین نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

بیتول کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ چودھری نے کہا کہ انہیں اب تک اکاؤنٹ نمبر کے غلط استعمال کی دو شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا دو لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے پاس انکم ٹیکس نوٹس میں درج کاروبار یا اکاؤنٹ نہیں ہے اور ان کے پین کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر