 
                                                      سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد
تھانہ کوہسارمیں درج مقدمےمیں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی واقعات پرچیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں ان کے وکیل سلمان صفدرعدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 7 کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل کی عدالت میں ہوئی۔
پراسیکیوٹرنے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں، جس پر وکیل سلمان صفدر نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کافی جلدی ہے بات کرنے کی۔
جج نے تفتیشی افسران سے مکالمہ کیا، کہا کہ کیا چیئرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ تفتیشی افسران نے جواب دیا کہ چیئرمین تحریک انصاف چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف پر تمام چھ مقدمات میں ایک ہی نوعیت کا الزام ہے، جس پر جج محمد سہیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج ہی شاملِ تفتیش ہوجائیں گی۔ بشریٰ بی بی کے مطابق غیر معمولی حالات کے باعث اب تک شاملِ تفتیش نہیں ہو پائیں۔
وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ بشریٰ بی بی پردہ نشیں خاتون ہیں، تفتیشی افسر ابھی شاملِ تفتیش کرلیں۔
جج محمد سہیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ رابطہ کرلیں، شاملِ تفتیش ہو جائیں جس کے بعد عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 