فلم ’اوپن ہائیمر‘ اور ’باربی‘ نے امریکی وزیر خارجہ کی توجہ حاصل کر لی
فلم ’اوپن ہائیمر‘ اور ’باربی‘ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بدھ کو ایک بریفنگ سیشن کے دوران جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو ساڑھے تین گھنٹے کا وقفہ دیا جائے تو وہ فلم ’باربی‘ اور ’اوپن ہائیمر‘ میں سے کونسی فلم دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں فلم ’باربی‘ دیکھنے کا بھی منتظر ہوں لیکن ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اگر اس مقصد کے لیے وقت دیا جائے تو ہوسکتا ہے کہ اس بریفنگ روم میں ہم ان لوگوں کے لیے ڈبل فیچر کر سکیں جنہوں نے ان دونوں فلموں میں سے اب تک کوئی بھی فلم نہیں دیکھی۔
انٹونی بلنکن سے بریفنگ کے دوران صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ نے ابھی تک فلم ’اوپن ہائیمر‘ دیکھی ہے؟
ساتھ ہی مزید پوچھا کہ اگر فلم ’اوپن ہائیمر‘ دیکھی ہے تو اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
اُنہوں نے صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے دو بالکل متضاد سوالات کیے تو میں آپ کے پہلے سوال کا جواب دے دیتا ہوں، میں نے ابھی تک فلم ’اوپن ہائیمر‘ نہیں دیکھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
