
تمام ملزمان دہشتگردوں کوعلاج معالجےکی سہولت فراہم کرنے کے کیس سے بری
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تمام ملزمان کو دہشتگردوں کوعلاج معالجےکی سہولت فراہم کرنے کیس سے بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست پرعدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا۔
دہشتگردوں کوعلاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین، قادر پٹیل کے علاوہ ایم کیو ایم کے انیس قائم خانی، رؤف صدیقی، وسیم اختراورپاسبان کے رہنما عثمان معظم بھی ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔
محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف شواہد نہیں، مقدمہ ختم کیا جائے۔
تفتیشی افسر نے بھی مقدمہ اے کلاس کرنے کی سفارش کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News