
دوران حمل ان 4 غذاؤں کو ضرور استعمال کریں
مدتِ حمل خود ماں اور اس کی اولاد کے لیے ایک نہایت اہم اور نازک مرحلہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں دونوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری غذائیت درکار ہوتی ہے یہاں ایسی ہی صحت بخش 4 غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جسے دوران حمل کھانا بے حد ضروری ہے۔
دالیں
دالیں پروٹین، آئرن اور فائبر سے بھر پورہوتی ہیں اور ان کی ساخت سوپ کی طرح ہوتی ہے، اسی لیے یہ حاملہ خواتین کے لیے نہایت اہم ہیں اسے ایک بڑے کھانے کے طور پر کھایا جاسکتاہے۔
پالک
پالک سبزپتوں والی ایک نہایت صحت بخش سبزی ہے جوکئی طرح کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپورہوتی ہے، جبکہ یہ فولیٹ کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ فولیٹ بچے کے دماغ اور ریڑھ ہڈی کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ پالک کو کچا اور پکا کر کھاجاسکتا ہے۔
دہی
دہی میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کہ بچے کی ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے، ساتھ ہی یہ پروٹین اور پروبائیوٹکس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جوکہ آنتوں کی صحت بڑھانے میں مددفراہم کرتے ہیں۔ دہی کو سادہ یا پھلوں کے ساتھ بھی ملا کر غذا میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انڈے
انڈا پروٹین اور کولین کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے جو کہ بچے کے دماغ کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کوشش کریں کہ دوران حمل جب بھی انڈے کھائیں تو مکمل پکا کر استعمال کریں۔
یہاں پر جن غذاؤں کا ذکر کیا گیا ہے یہ چند بہترین انتخاب ہے دوران حمل بطور غذا استعمال کرنے کے لیے۔ لیکن یہ بہتر ہے کہ آپ دوران حمل اپنی غذا کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ وہ تمام غذائیت مل سکے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News