Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثابت ہوگیا نومئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا، حملےمنصوبہ بندی کےتحت کیےگئے، عطاتارڑ

Now Reading:

ثابت ہوگیا نومئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا، حملےمنصوبہ بندی کےتحت کیےگئے، عطاتارڑ
معاون خصوصی وزیراعظم

ثابت ہوگیانومئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا، حملےمنصوبہ بندی کےتحت کیےگئے، عطاتارڑ

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، حملے منصوبہ بندی کےتحت کیے گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سنادی۔ مبینہ آڈیو میں صمصام نے کہا کہ کورکمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے کہ احتجاج فوج کے خلاف ہوگا۔ شفقت محمود نے روکا کہ کورکمانڈرہاؤس نہیں جانا ہم کیوں فوج کو نقصان پہنچائیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ مبینہ آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کے ایما پر ہوئے۔ سابق بھارتی فوجی نے بھی اقرار کیا کہ گرفتاری سے بھارت کو نقصان ہوا۔ بھارت دکھی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات سے ہمیں فائدہ تھا۔ ثابت ہوگیا کہ نو مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، یہ سازش فوج کے خلاف نہیں پورے ملک کے خلاف تھی۔ صمصام بخاری کی آڈیو میں پورا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پورے ملک میں صرف 7 لوگ نکلے اورنہ ہی کسی نے احتجاج کیا، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بہترسہولیات مانگ رہے ہیں۔ انھوں نے نفرت کا بیج بویا۔ پارٹی اجلاس میں حساس تنصیبات پرحملوں کی ہدایات کی گئیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا، پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے نومئی کوتوڑ پھوڑ کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی چور ثابت ہوئے۔ مہرلگ گئی کہ آپ صادق و امین نہیں ہیں، گھڑیاں چرائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر