
وہ عام عادات جو چہرے پر تیزی سے جھریوں کا سبب بنتی ہیں
عمر بڑھنے کے ساتھ ہی جھریاں آنا فطری عمل ہے، اور یہ بالکل نارمل ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جلد خشک اور پتلی ہو کر اپنی لچک کھو نے لگتی ہے۔ لیکن اگر وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہونے لگے تو اس کی وجہ بہت سی عام عادات ہوسکتی ہیں۔
آپ کے چہرے پر چھائیوں اور جھریوں کے لیے صرف عمر ہی قصوروار نہیں ہے۔ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو جھریوں کا باعث بنتے ہیں یہاں پر ان ہی کا ذکر کیا جارہا ہے۔
سورج کی روشنی
سورج کی روشنی جلد کو نقصان پہنچاکر جھریوں کا سبب بنتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کی مضر شعاعیں یو وی ریز جلد میں کولیجن کو نقصان پہنچاکر اس کی لچک کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہذا جب بھی گھر سے باہر جائیں سن اسکرین ضرور لگائیں۔
سگریٹ نوشی
تمباکو نوشی جلد میں خون کے بہاؤ کو کم کرکے جلد کی عمر بڑھنے کی رفتار کو تیز کردیتی ہے۔ اس طرح جلد خشک ہوکر اپنی طاقت اور لچک کھو دیتی ہے۔ جیسے جیسے جلد ڈھلنے لگتی ہے جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ ہر طرح کے نشے سے دور رہیں۔
تناؤ
جب بھی چہرے پر جھریوں کی بات آتی ہے تو تناؤ اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جسم کم کولیجن پیدا کرتا ہے، لیکن تناؤ کولیجن کی پیداوار کو بھی کم کر سکتا ہے اور سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، جلد اپنی لچک اور سختی کھو دیتی ہے۔ مزید یہ کہ اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی زیادہ مقدار جلد میں موجود کولیجن کو توڑ کر اس کی لچک کو کم کر سکتی ہے۔
جلد کی خشکی
خشک جلد والے لوگوں میں جھریاں پڑنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ وہ کم سیبم پیدا کرتے ہیں، جو جلد کا قدرتی موئسچرائزر ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ دن میں کم از کم دو بار اپنی جلد کو خشک ہونے سے بچائیں، جس سے جھریوں کے ظاہر ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی جلد کو بھی متاثر کرتی ہے، اور ساتھ ہی اس کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ پی ایچ لیول کو بھی کم کر دیتی ہے۔ یہ سب کولیجن کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔ اور اس طرح جھریوں کی نشوونما تیز ہونے لگتی ہے۔
ضرورت سے زیادہ کاسمیٹک کا استعمال
کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا ضرورت سے زیادہ یا نامناسب استعمال جلد کی سطح کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
یہ سب کولیجن اور سیبم کی پیداوار کو کم کرکے جھریوں کی نشوونما کو بڑھا سکتے ہیں۔حساس جلد یا جلد کی بنیادی بیماریوں والے افراد کو کسی بھی نئے کاسمیٹکس سکن کیئر پروڈکٹس یا طریقہ کار کو آزماتے وقت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔
غذائیت کی کمی
آپ جو کھاتے ہیں وہ آپ کی جلد پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔ غذائیت کی کمی آپ کی جلد پر بھی اثر ڈال سکتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر دھبے، جلد کی خشکی اور وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔
صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے وٹامن سی، ڈی، بی، ای اور کے بہت اہم ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ ان غذائی اجزاء کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔
ان جھریوں سے نجات کے لیے طرح طرح کے علاج موجود ہیں۔ لیکن جھریوں کی ظاہری شکل کو روکنا یا اس میں تاخیر کرنا بہتر ہے اور آپ طرز زندگی میں کچھ اچھی عادات اپنا کر جیسے موئسچرائزنگ، سن اسکرین کا استعمال، اچھی غذا لینا، تناؤ سے نجات، باقاعدگی سے ورزش کرنا اور نشے سے دور رہ کر جلد جھریوں سے بچا سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News