Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی غیرضروری دباؤ ڈالےتومیں اپنے وزرا کے ساتھ ہوں، نگراں وزیراعلٰی سندھ

Now Reading:

کوئی غیرضروری دباؤ ڈالےتومیں اپنے وزرا کے ساتھ ہوں، نگراں وزیراعلٰی سندھ
نگراں وزیراعلٰی سندھ

کوئی غیرضروری دباؤ ڈالےتومیں اپنے وزرا کے ساتھ ہوں، نگراں وزیراعلٰی سندھ

سندھ کابینہ کے اجلاس میں نگراں وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ کوئی غیرضروری دباؤ ڈالےتومیں اپنے وزرا کے ساتھ ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقرکی صدارت میں کا بینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹرفخرعالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری رحیم شیخ، فنانس سیکریٹری ندیم میمن، سیکریٹری قانون شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے بعد شدید غربت کا عالم ہے۔  غربت کے خاتمے کے لیے اپنے مختصر عرصے میں جو کر کتے ہیں، وہ کریں گے۔

جسٹس (ر)مقبول باقرنے کہا کہ حکومت کے اقدامات بہتر ہونے چاہئیں تاکہ لوگ حکومت پراعتبار کریں،  ہمیں امن وامان کے مسئلے کا سامنا ہے، اسے بہتر کرنا ہے، جو جاری ترقیاتی کام ہیں اُن کو وقت پر مکمل کریں۔

Advertisement

نگراں وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ پولیس، صحت، ریونیو اور بلدیاتی حکومت کے دفاترعوام کے لیے آسان بنائے جائیں، جو لوگ آئیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں، ہمیں الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہے تاکہ وہ اپنا کام کرسکیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کو کہا کہ اُن کو کوئی غلط کام کرنے کا کہیں وہ بالکل نہ کریں، کوئی غیرضروری دبائو ڈالے تو میں اپنے وزرا کے ساتھ ہوں۔

وزراء نےعوام کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے تجاویز دیں، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کچے سے ڈاکوئوں کا خاتمہ کرنا ہوگا، مذہبی ہم آہنگی کے لیے کام کرنا ہوگا، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈونرایجنسیز کی مدد سے جو پراجیکٹس جاری ہیں اُن کو تیز کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزراء کو اپنے اپنے محکموں کے اہم پراجیکٹس کے حوالے سے بریف کیا۔ کے فور پراجیکٹ پر کام تیز ہونا چاہیے، اجلاس میں منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، اسے مذید بہترکیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر