
لداخ میں بھارتی فوج کے ایک قافلے میں شامل ٹٓرک پھسل کر دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا ایک فوجی قافلہ لیہ میں ڈویژنل ہیڈ کوراٹر جا رہا تھا کہ راستے ٹرک پھسل کر دریا میں جا گرا، جس کے نتیجے میں افسر سمیت دس فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سوار تھے اور قافلے میں پانچ گاڑیاں تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ لداخ میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 8 جوانوں کی موت اس وقت ہوئی جب ان کا ٹرک سڑک سے پھسل کر ندی میں گر گیا۔
لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نتیا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ حادثہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں شام 4.45 بجے پیش آیا۔
پی ڈی نتیا نے بتایا کہ ایک اور فوجی جوان کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کا ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر مشرقی لداخ کے کیاری میں واقع ہے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سوار تھے اور قافلے میں پانچ گاڑیاں تھیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 8 فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ ایک فوجی دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News