Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیامیں اجاگر کرتا رہے گا، قمرزمان کائرہ

Now Reading:

پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیامیں اجاگر کرتا رہے گا، قمرزمان کائرہ
قمرزمان کائرہ

پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیامیں اجاگر کرتا رہے گا، قمرزمان کائرہ

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکودنیامیں اجاگرکرتارہےگا، نوجوان نسل کو کشمیر کے مقدمے سےروشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں یومِ استحصال کشمیر پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرکشمیرامور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کا عزم و ہمت توڑنے کے لئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا،  بھارت جعلی قانون سازی اور جعلی حلقہ بندیوں کا سہارا نہیں لے سکتا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسی جدوجہد جس میں ہر طبقے کا لہو شامل ہو کبھی ناکام نہیں ہوتیں،  کشمیریوں کی مدد پاکستان کا فرض ہے، حق خود ارادیت کا وعدہ خود ہندوستان کے وزیراعظم نے کیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیربرائے کشمیر امور نے کہا کہ اقوام عالم کو یوکرین میں انسانی حقوق اور جنگی جرائم نظرآتے ہیں، کیا اقوام عالم کو کشمیری عوام سے کیا ہوا وعدہ یاد نہیں؟ جب تک حق خود ارادیت کا وعدہ پورا نہیں ہوتا کشمیریوں کا عزم ٹوٹے گا نہ ہماری حمایت میں کمی آئے گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک بچہ، مرد و زن کشمیری عوام کے ساتھ ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستان کی سرزمین پرکشمیر کی بات کی، ایسے دنوں پراکٹھے ہو کر کشمیری عوام کو پیغام دینا ہے۔

Advertisement

انھوں نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےمعاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر کےحل تک بھارت سےتعلقات بحال نہیں ہوسکتے، بھارت کے عالمی تعلقات مفادات پر مبنی ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے مذید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکودنیامیں اجاگرکرتارہےگا، نوجوان نسل کو کشمیر کے مقدمے سےروشناس کرانے کی ضرورت ہے، اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے توہی کشمیر کامقدمہ لڑسکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر