Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا روبوٹ بھی انسانوں کی طرح مذاق کرسکتے ہیں؟

Now Reading:

کیا روبوٹ بھی انسانوں کی طرح مذاق کرسکتے ہیں؟
روبوٹ

کیا روبوٹ بھی انسانوں کی طرح مذاق کرسکتے ہیں؟

اگرچہ مصنوعی ذہانت اب لطیفے بنا سکتی ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اس میں اس بات کی سمجھ نہیں ہے کہ انہیں کیا چیز مضحکہ خیز بناتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے بارے میں یہ جاننے کے لیے کہ وہ مذاق کو سمجھ سکتی ہے یا نہیں ایک تحقیق کی گئی۔ حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق میں اے آئی ماڈلز اور انسانوں کو نیو یارک میگزین کے کارٹونز سے مماثلت رکھنے والے لطیفے لکھنے، جیتنے والے کیپشن کی شناخت اور ان کے مزاح کی وضاحت دینے جیسے کاموں سے جانچا گیا۔

تمام کاموں میں، انسانوں نے مشینوں سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزاح کے بارے میں اے آئی کی سمجھ میں ابھی بھی بہتری کی گنجائش ہے۔

نتائج کے مطابق اے آئی ماڈلز نے ایک سے زیادہ انتخابی ٹیسٹ میچنگ کارٹونز کیپشنز میں صرف 62 فیصد جبکہ انسانوں نے اس مقابلے میں 94 فیصد درستگی کا مظاہرہ کیا۔

انسانوں کے مقابلے میں اے آئی کی مزاح  کے حوالے سے تیار کی گئی وضاحتیں، انسانی ورژن کی نسبت کافی کمزور تھی اور اسی لیے انہیں تقریباً 2 سے 1 ترجیح دی گئی۔

Advertisement

اگرچہ اے آئی ابھی تک مزاح کو پوری طرح سے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لیکن یہ ممکنہ طور پر مزاح نگاروں کے خیالات کو ذہن میں رکھنے کے لیے ایک آلے کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

بہت سے مصنوعی ذہانت کے نیٹ ورک ہزاروں لطیفے بنا سکتے جیسے “مرغی نے سڑک کیوں پار کی؟” لیکن کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مضحکہ خیز کیوں ہیں؟

نیو یارک میگزین کے کارٹون کیپشن مقابلے کی سیکڑوں اندراجات کو ٹیسٹ بیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، محققین نے اے آئی ماڈلز اور انسانوں کو تین کاموں کے ساتھ چیلنج کیا ایک مذاق کو کارٹون سے ملانا جیتنے والے عنوان کی شناخت کرنا اور یہ بتانا کہ جیتنے والا کیپشن کیوں مضحکہ خیز ہے۔ تمام کاموں میں، انسانوں نے مشینوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر