
باربی فٹ چیلنج کیا ہے، اور ماہرین اس سے کیوں خبردار کر رہے ہیں؟
دنیا بھر میں فلم باربی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ہرسو باربی کی گلابی تھیم نظر آرہی ہے، فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک نہ صرف باربی ڈول کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ فلم کے منظر کی مناسبت سے کئی چیلنج بھی پیش کیے جارہے ہیں ان ہی میں باربی فٹ چیلنج بھی شامل ہیں۔
فلم نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی وائرل ٹرینڈز کو بھی جنم دیا ہے۔ ایسے ہی ایک ٹرینڈ کو ‘باربی فٹ چیلنج’ کہا جاتا ہے، جو فلم کے ایک خاص سین سے متاثر ہے۔
ٹک ٹاک پر پیش کیا جانے والا یہ چیلنج خواتین کی صحت کو کئی طرح سے متاثر کرسکتا ہے اسی لیے ماہرین صحت اس چیلنج میں حصہ لینے والی خواتین کو نہ صرف خبردار کر رہے ہیں بلکہ انہیں اس چیلنج کو قبول کرنے کے بارے چند احتیاط سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔
فلم باربی کے ایک منظر میں باربی اپنے اونچی ایڑی کے پمپس کو اتارتے ہوئے ایڑھیوں کو زمین پر رکھنے کے بجائے پیروں کی انگلیوں کو اسی انداز میں رکھتی جیسے ان کا پیر پمپس کے اندر تھا یعنی وہ جوتے اتارنے کے بعد بھی اپنے پیروں کی انگلیوں پرچلتی ہوئی آگے بڑھتی ہے۔
اسی منظر کو دیکھ ٹک ٹاک پر خواتین کو چینلج کیا جارہا کہ کون بلکل باربی کی طرح چل کر دکھا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین کے لیے تو شاید یہ چیلنج اتنا مشکل اور خطرناک ثابت نہیں ہوگا جن کا قد لمبا اور وزن کم ہے تاہم چھوٹے قد کے ساتھ موٹاپا اسے مزید خطرناک بنا سکتا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ہیش ٹیگز باربی فٹ اورہیش ٹیگ باربی فٹ چیلنج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجموعی طور پر 80 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں، اور باربی فٹ چیلنج کے لیے تلاش کی دلچسپی میں ایک ہفتے کے دوران 2,950 فیصد اضافہ ہواہے ۔ یہاں تک کہ امریکی ماڈل کرسی ٹیگین بھی اس میں شامل ہیں۔
تاہم، ماہرین صحت اب وائرل رجحان سے منسلک ممکنہ خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگرچہ باربی کا یہ عمل خواتین کی ٹانگوں کو لمبا اور ٹونر بناتا ہے، لیکن اس میں کئی طرح کے خطرات ہیں۔ اگر کوئی بھی لڑکی ایک یا دو بار اس پوز کی کوشش کرتی ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اس طرح وہ ایک زبردست ٹک ٹاک ویڈیو تیارکر سکتی ہے۔ تاہم، اگر اس پوز کو فلم کی طرح کرنے کے لیے بار بار کوشش کرنا اور دیر تک اس عمل کو جاری رکھنا ٹانگوں کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس عمل سے ٹخنہ میں موچ آسکتی ہے کیونکہ پیر کسی سہارے کے ہوا میں وزن کو برداشت کرہوتا ہے۔
باربی پاؤں کی اونچی پوزیشن پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے کیونکہ اس سے کمر کے نچلے حصے پر دباؤ پڑتا ہے۔ اور یہ کمر کی ڈسک کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خاص کر نوجوان لڑکیوں کو جو ابھی بڑھ رہی ہیں۔
‘اپنی انگلیوں پر بغیر ایڑیوں کے چلنا مناسب عمل نہیں ہے، اور یہ بات جان کر آپ حیران ہونگے کہ فلم جن لوگوں کو کاسٹ کیا گیا ہے ان میں سے 30 لوگوں کے پیر چپٹے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News