Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی کے وار جاری، سوڈان میں شدید بارشوں سے سیکڑوں گھر تباہ

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی کے وار جاری، سوڈان میں شدید بارشوں سے سیکڑوں گھر تباہ

کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں، موسلادھار بارشوں سے سوڈان میں سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

سوڈان کے خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے شمالی علاقے میں موسلادھار بارشوں سے 450 سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ امدادی گروپوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کے موسم سے جنگ زدہ ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسم کے بدلتے ہوئے انداز کے باعث شمالی ریاست میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 464 مکانات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مصر اور لیبیا کی سرحد سے متصل وسیع علاقے کو ایک صحرائی علاقہ قرار دیا گیا ہے جہاں ماضی میں شاذ و نادر ہی بارشیں ہوتی تھیں لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے تباہ کن بارشیں ہو رہی ہیں۔

یہ شدید بارش فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ایک وحشیانہ جنگ کے تقریبا چار ماہ بعد ہوئی ہے جس نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور لاکھوں لوگوں کو بھوک میں دھکیل دیا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین اور امدادی گروپوں نے کئی ماہ سے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جون میں شروع ہونے والا برسات کا موسم لاکھوں افراد کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے جس سے ملک بھر میں غذائی قلت، مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور نقل مکانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں ہیضہ اور خسرے کے پھیلنے کی اطلاع پہلے ہی مل چکی ہے جن تک امدادی تنظیموں کی رسائی تقریبا ناممکن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سوڈان کے 80 فیصد سے زائد ہسپتال اب خدمات انجام نہیں دے رہے ہیں جبکہ صحت کے چند مراکز جو اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، انہیں دیکھ بھال فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم میں شروع ہونے والے اس تنازعے کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زائد افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر