ای ڈی این آئی سی وی ڈی کی تقرری کامعاملہ؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کانگراں وزیراعلٰی کوشکایتی خط
این آئی سی وی ڈی ایگزیکٹوڈائریکٹرکی تقرری کے معاملے پرٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نگراں وزیراعلٰی سندھ کو شکایتی خط لکھ دیا۔
این آئی سی وی ڈی ایگزیکٹوڈائریکٹرکی تقرریکے معاملے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کوشکایتی خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پرعمدرآمد نہ کرنے کی شکایت بھی کردی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ایگزیکٹوڈائریکٹرکی بھرتی کی سمری کیوں منظورنہیں کی جارہی۔ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے21 فروری کوسمری ارسال کی گئی۔
خط میں کہا گیا کہ سمری میں پروفیسرطاہرصغیرپہلے، پروفیسرطارق اشرف دوسرے نمبرپرپاس ہوئے، پروفیسرمحمد نوازلاشاری تیسرے نمبرپرتھے۔ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ڈاکٹرندیم قمرکوسات مہینوں سےغیرقانونی طورپر ای ڈی رکھاگیاہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خط میں کہا کہ این آئی سی وی ڈی کے متعلق پہلےکئی خطوط سابقہ وزیرصحت اوروزیراعلی کولکھ چکے کوئی جواب نہیں ملا۔ 13ستمبرکووزیراعظم کوخط لکھا، ندیم قمرکی تقرری اور66لاکھ ماہانہ تنخواہ کوغیرقانونی قراردیا۔ 31اکتوبر2022کوغیرقانونی بھرتیوں اورترقیوں پروزیرصحت کوخط لکھ کرآگاہی دی کچھ نہ ہوا۔
خط میں نگراں وزیراعلٰی سندھ کو یہ بھی کہا گیا کہ ادارے کوسال 2020-21کے دوران 69ملین روپےسالانہ اور345ملین پانچ سال میں نقصان پہنچایاگیا۔ ادارے میں مستقل ای ڈی کاتقررکرکےادارے کوبچایاجائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
