ایشز 2023 کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایشز 2023 کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اوول کے میدان میں مسلسل چار اوورز میں آسٹریلوی ٹیم کا صفایا کر کے میچ 49 رنز سے جیت لیا۔
ایشز 2023 سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے کیریئر کا بھی آخری میچ تھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کر کے میچ کو یادگار بنا دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ہی اس اعزاز کو برقرار رکھا تھا لیکن وہ 2001 کے بعد انگلینڈ میں اپنی پہلی ایشز سیریز جیتنے سے محروم رہا۔
آسٹریلیا نے ابتدائی دو ٹیسٹ جیتے تھے لیکن تیسرا ہار گئے تھے اور چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت کمزور تھی مگر تقریبا دو دن کی بلا تعطل بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ہو گیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 283 اور دوسری اننگ میں 395 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا پہلی اننگ میں صرف 14 رنز کی برتری کے ساتھ 295 رنز بنا سکا تھا۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 384 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 335 رنز بنا سکی۔
آخری دن بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا، انگلینڈ کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بقیہ سات وکٹیں لے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
