مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دے دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صرارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ تمام صوبے نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر متفق ہوگئے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان کچھ دیر قبل اجلاس میں شریک ہوئے، ان کا مؤقف لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سی سی آئی کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کےتحت ملکی آبادی241 ملین ہوگئی، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کےتحت آبادی کی سالانہ گروتھ 2.55 فیصد ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت سب سے زیادہ گروتھ بلوچستان میں ہے، سب سے کم گروتھ کے پی کے میں رجسٹر ہوئی۔
سی سی آئی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، خیبرپختون خواہ کی آبادی چار کروڑ اٹھ لاکھ 50 ہزار ہے۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہو گئی۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ کی آبادی پانچ کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار رجسٹر کی گئی، اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار رجسٹر کی گئی، مجموعی طور پر آبادی کی گروتھ 2.55 فیصد رہی، خیبر پختون خواہ میں 2.38,, پنجاب میں 2.53، سندھ میں 2.57 اور بلوچستان میں 3.20 فیصد گروتھ رہی۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی۔
اجلاس میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو، وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور کے پی کے شریک ہوئے۔
اجلاس میں سی سی ائی کے ارکان نوید قمر، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
