Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا آج اعلان کیا جائیگا

Now Reading:

پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا آج اعلان کیا جائیگا
پی سی بی

پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا آج اعلان کیا جائیگا

پی سی بی ریجنزکرکٹ صدورنے ذکا اشرف سے ملاقات میں نئے ڈومیسٹک فریم ورک سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ریجنزکرکٹ صدورنے ذکا اشرف سے ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بریفنگ اورریجنزنے پاکستان کرکٹ بورڈ پر مکمل اظہاراعتماد کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملاقات میں تمام شرکا نے نئے ڈومیسٹک فریم ورک سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈومیسٹک فریم ورک میں کرکٹ ٹیلنٹ کی گراس روٹ لیول پر پرورش، ابھارنے اوراسے بلند کرنے پر توجہ دی گئی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور رکن محمد حفیظ نے بھی ریجنز کے صدور کو تفصیلی بریفنگ دی اورڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنید ضیا نے بھی نئے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا دل اور روح ریجنز سے وابستہ ہے، ریجنز ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اور ان کی مہارت کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کچھ عرصے کے لیے ہمارے ریجنل سیٹ اپ میں کام کرنے کے سلسلے میں خلا آیا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ لیکن اب انہیں خوشی ہے کہ یہ ریجنز دوبارہ متحرک ہوئے ہیں اور یہ ہماری کرکٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

پی سی بی کے مطابق ملاقات کے لیے تمام ریجنز کو دعوت نامے ارسال کیے گئے تھے تاہم چند ریجنل صدور اس ملاقات میں شریک نہ ہوسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر