Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوا سے پانی کشید کرنے والے مکڑی کے مصنوعی جالے تیار

Now Reading:

ہوا سے پانی کشید کرنے والے مکڑی کے مصنوعی جالے تیار
مصنوعی جالے

ہوا سے پانی کشید کرنے والے مکڑی کے مصنوعی جالے تیار

چین کی بیہانگ یونیورسٹی میں یونگ می ژینگ اور ان کے ساتھیوں نے ایسے مصنوعی مائیکرو فائبر دھاگوں کو ڈیزائن کیا ہے جو اسپائرل کی شکل کے ابھارسے ڈھکے ہوئے ہیں اور ہوا سے پانی کشید کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی دھاگے ہوا سے پینے کا پانی حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مصنوعی جالوں پر بنے ابھار اپنے حجم سے 2000 گنا زیادہ پانی جمع کرسکتے ہیں، جو لوگوں کو ہوا سے پینے کے پانی کو جمع کرنے میں کافی کار گر ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصنوعی جالے جو ہوا سے پانی جمع کر سکتے ہیں، بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے مکڑی کے جالے اوس جمع کرتے ہیں، تاہم اسے دھند سے بڑے پیمانے پر پانی جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایسی جگہوں پر جہاں پینے کا پانی کم ہوتا ہے وہاں پانی جمع کرنا ایک توانائی سے بھرپور عمل ہوتا ہے۔ کنڈینسیشن، ایک عام طریقہ ہے جسے عام طور پر ایسی سطح کی ضرورت ہوتی ہے جسے ہوا کے درجہ حرارت سے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔

Advertisement

اس جالے کی تیاری سے قبل چینی سائنسدانوں نے مکڑی کے جالے کی ساخت کا بغورمطالعہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ ہوا سے پانی کس طرح جمع کرتے ہیں۔ ایک الیکٹران مائکروسکوپ کے تحت، بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے لی جیانگ اور یونگ ژاؤ اور ساتھیوں نے دیکھا کہ مکڑی کے جالے جب پانی کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو ان کی ساخت بدل جاتی ہے۔ جالے ہائیڈرو فیلک اسپنڈل ناٹس بناتے ہیں جب کہ گرہوں کے درمیان جوڑ ہموار رہتے ہیں، اس لیے گاڑھے پانی کی بوندیں ہموار سطحوں پر پھسلتی ہیں اور گرہوں پر بڑے قطروں میں اکٹھے ہوجاتی ہیں۔ سائنسدانوں نے اسی ظرز پر یہ مصنوعی جالے تیار کیے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر