Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی میں ”روشن مستقبل کے لئے اصلاحات: فیصلہ کن وقت“ کے عنوان سے گول میزمباحثے کا انعقاد 

Now Reading:

جامعہ کراچی میں ”روشن مستقبل کے لئے اصلاحات: فیصلہ کن وقت“ کے عنوان سے گول میزمباحثے کا انعقاد 

جامعہ کراچی

اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور ورلڈبینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے اشتراک سے گزشتہ روز ایل ای جے جامعہ کراچی میں گول میز مباحثے بعنوان”روشن مستقبل کے لئے اصلاحات: فیصلہ کن وقت“ کا انعقادکیاگیا جس کا مقصد پالیسی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ صوبائی سطح پر بات چیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ایک قابل عمل ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے طریقے پر تبادلہ خیال تھا۔

گول میزمباحثے میں ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جو سفارشات پیش کی گئیں ان میں ٹیکس میں اضافہ اور زرعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، سبسڈی سرمایہ کاری پر مبنی ہونی چاہیئے۔  نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ گیس سرکلر قرض بہت زیادہ ہونے والا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے منتظمین کی کاوشوں اور تعلیمی اداروں پر مشتمل مشاورتی عمل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مباحثوں جس میں ماہرین،اکیڈیمیشن اور اسٹیک ہولڈرزشریک ہوں سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مددملے گی اورپالیسی سازادارے ان کی سفارشات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا، ورلڈ بینک پاکستان کے آپریشنز مینیجر گیلیئس ڈروگیلیس نے اقتصادی پالیسیوں کی موجودہ صورتحال اور ملک پر اس کے اثرا ت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔

مباحثے میں تعلیمی اداروں، نجی شعبے اور حکومت سندھ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن مین سینئر ممبر ایس آربی حکومت سندھ عبدالحمید میمن،تمیزالدین کھیروسیکریٹری انویسٹمنٹ،نمائندہ ایس ڈی جی یونٹ سندھ اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ جب کہ نمایاں پرائیوٹ اداروں میں کے الیکٹر ک کے سی ای او سید مونس علوی، سی ای او حبکو کامران کمال نے شرکت کی۔

Advertisement

اس کے علاوہ  اطہر خواجہ سی ای اواینگروپاور،سابق ایم ڈی وسی ای او پی ایس اوشیخ عمران الحق،ایم اے جبارنائب صدر ایف پی سی سی آئی، احسان ملک سی ای او پاکستان بزنس کونسل، حارث گزدار ڈائریکٹر، کلیکٹو فار سوشل سائنس ریسرچ، آصف اقبال ایم ڈی، ایس پی ڈی سی، مزار اقبال یونیسیف اور نواز شاہ سندھ آبادگار بورڈ جبکہ اکیڈیمیاء سے ڈاکٹر ندیم الحق،ڈاکٹر نورین مجاہد،اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر اور شعبہ معاشیات کے فیکلٹی ممبران نے بھی  تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر