ایپل آئی فون 6، 7، اور ایس ای سیریز صارفین کو معاوضہ ادا کرنے جارہا ہے، مگرکیوں؟
ایپل اپنے ان تمام صارفین کو جو آئی فون 6، 7، اور ایس ای سیریز استعمال کررہے ہیں ڈیوائسزکو سست کرنے پر فی صارفین 65 امریکی ڈالر ادا کرے گا۔
ایپل نے حال ہی میں آئی فون 6، 7، اور آئی فون ایس ای صارفین کو ان کے فون کو جان بوجھ کر سست کرنے پر معاوضہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں ہر فرد کو ممکنہ طور پر تقریباً 65 ڈالر ادا کیے جائیںگے۔ تاہم وہ صارفین جنہوں نے 6 اکتوبر 2020 سے پہلے اپنی شکایات درج نہیں کروائیں اس معاوضے کے اہل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ سال قبل ایپل کے صارفین نے آئی فون 6، 7، اور آئی فون ایس ای سیریز کی ڈیوائسز کے سست ہونے کی شکایت کی تاہم ایپل کی جانب سے اس پرکوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ایپل نے ان ڈیوائسز کی رفتار کوسست کرنے کا اعتراف ضرور کیا لیکن انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کمپنی کا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔
تاہم تمام صارفین نے مل کر ایپل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس کے بعد دائر کلاس ایکشن مقدمے کی قرارداد میں ایپل نے معاوضہ کی ادائیگی کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کی خطیر رقم دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی، اب یہ رقم ان تمام صارفین میں یکساں طور تقیسم کی جائے گی جس کے مطابق ایک فرد کو 65 امریکی ڈالر ملیں گے۔
معاوضے کے صرف وہی صارفین اہل ہوں گے جو 6 اکتوبر 2020 سے پہلے ایک مخصوص ویب سائٹ پر اپنے سیریل نمبر کے ساتھ رجسٹرہوئے تھے۔
ایپل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 2016 میں جان بوجھ کر پرانے آئی فونز کو سست بنایا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا فون کو اچانک بند ہونے سے روکنے کے لیے کیا تھا نہ کہ کسی برے ارادے کے لیے۔
آئی فون 6، آئی فون 6 پلس، آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون ایس ای، آئی فون 7اور آئی فون 7 پلس استعمال کرنے والے تمام صارفین اس معاوضے کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
