فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی برطانوی سمندری حدود انگلش چینل میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ہفتے کی علی الصبح چینل میں ڈوب گئی، جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں کو بچا لیا گیا ہے۔
فرانسیسی بحری حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی انگلش چینل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی ساحلی اتھارٹی پریمر کے ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ پانچ سے 10 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 55 کو بچا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چار فرانسیسی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر اور دو برطانوی بحری جہاز شمالی فرانس کے علاقے سنگاٹے کے قریب امدادی کارروائیوں میں شامل تھے۔
مقامی میئر فرانک دھرسن نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب ایک بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جب درجنوں تارکین وطن کشتیوں نے ایک ہی وقت میں کراسنگ کرنے کی کوشش کی۔
میئر فرانک دھرسن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘کئی کشتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ساحلی قصبے سنگاٹے کے قریب انہیں بدقسمتی سے لاشیں ملیں۔
میری ٹائم حکام نے کم از کم چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبیتھ بورن نے کہا کہ جونیئر میری ٹائم افیئرز کے وزیر ہروی برویل کیلس جائیں گے، جہاں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔
فرانسیسی وزیر اعظم الزبیتھ بورن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ آج صبح کیلیس کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی، میرے خیالات متاثرین کے ساتھ ہیں’
برطانوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ریسکیو میں مدد کے لیے ڈوور سے ایک لائف بوٹ بھیجی ہے جس میں کوسٹ گارڈ کی ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس عملہ بھی شامل ہے۔
برطانیہ کی جانب سے 2018 میں تارکین وطن کی آمد کی ریکارڈنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد تارکین وطن فرانس سے جنوب مشرقی انگلینڈ جانے والی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
