جنگی بحری جہازپی این ایس طارق کی لانچنگ پر وزیراعظم کی مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے جنگی بحری جہازپی این ایس طارق کی لانچنگ پرتمام افراد کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی این ایس طارق کی لانچنگ پرتمام افراد کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکیہ گہرے تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں عوام کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے، زلزلہ، سیلاب جیسی قدرتی آفات میں ترکیہ نے پاکستانیوں کی بھرپورمدد کی، صدر طیب اردوان عوام کی بہبود کے لیے بے پناہ کام کررہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اورترکیہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں۔
وزیراعظم نے مذید کہا کہ گوادر کو بھی ہم نے اہم تجارتی مرکز بنانا ہے، سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے، اس پرکام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعظم سے قبل ترکیہ کے نائب صدر جودت یلمازنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ترکیہ دہشتگردی کے خلاف 40سال سے لڑرہاہے۔ پاکستان اور ترکیہ حکومت اورعوام نےایک دوسرے کاساتھ دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
