Advertisement
Advertisement
Advertisement

زنک کی کمی کن امراض کا سبب بنتی ہے؟

Now Reading:

زنک کی کمی کن امراض کا سبب بنتی ہے؟
زنک

زنک کی کمی کن امراض کا سبب بنتی ہے؟

صحت مند رہنے کے لیے قوت مدافعت کا طاقتور ہونا نہایت ضروری ہے ایسی تمام غذائیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں ان میں زنک سر فہرست ہے۔ یہ ایک ایسا منرل ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاکر آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت زنک سے بھرپورغذاؤں کو خوراک میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

زنک کے فوائد

زنک آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے،تکنیکی طور پر ایک دھات ہونے کے باوجود، اس معدنیات کو ایک ضروری غذائیت سمجھا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ جسم اسے خود پیدا نہیں کرسکتا، اس لیے اسے غذا یا سپلیمنٹس کے ذریعے حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

زنک ہر خلیے میں آئرن کے بعد سب زیادہ تعداد میں موجود ہوتا ہے اسی لیے یہ ہر عضو کے افعال کی بہتر کارکردگی کو یقینی بناتاہے۔

جسم میں 300 سے زائد انزائمز کے عمل کے لیے زنک کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اعصابی افعال، ہاضمہ، میٹابولزم، بو اور ذائقہ میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ پروٹین اور کولیجن کی تشکیل میں مددفراہم کرتا ہے، اور زخم کو جلد مندمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ جسم میں کئی قسم کے مدافعتی خلیوں کے کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مدافعتی نظام کو عمل میں لاتا ہے۔

زنک جسم کے اندر ڈی این اے اور صحت مند خلیوں کی تشکیل کے لیے بھی اہم ہے، صحت مند نشوونما میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر، زنک آکسیڈیٹیو تناؤ اور مالیکیولز کو ختم کرنے کے لیے کام کرتا ہے، جیسے فری ریڈیکلز، جو جسم میں سوزش اور بیماری کو فروغ دیتے ہیں۔

عمر رسیدگی کی علامات اور امراض  کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

زنک سانس سے متعلق تمام مسائل کوحل کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق زنک کی سپلیمنٹ بالغوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کو کم یا روک سکتے ہیں۔

Advertisement

زنک میٹابولک اور دل کی صحت کا بھی ضامن ہے یہ خون میں شکر اور لپڈ کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زنک ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں کے علاج کو تیز کرنے میں بھی طاقتور پایا گیا ہے، جبکہ جسم میں اس اہم ڈھانچے کی عمومی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کام کرتا ہے۔

 آخر میں، اس معدنیات کو پیٹ کی سب سے عام پریشانیوں بشمول الٹی اور اسہال، خاص طور پر بچوں میں بہتری کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

روزانہ زنک کی کتنی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے

 بالغ خواتین کے لیے 8 اور بالغ مردوں کے لیے 11 ملی گرام یومیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ زنک کی زیادہ سے زیادہ مقدار جو ایک دن میں لی جاسکتی ہے اس کی حد 40 ملی ہے۔

زنک جن غذاؤں میں کثرت سے پایا جاتا ہے وہ یہاں بتائی جارہی ہیں۔

Advertisement

گریاں اور بین، انڈا، مکمل اناج، دالیں، گوشت، ڈیری پروڈکٹس، بروکولی، ٹماٹر،

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر