Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالٰہی کی رہائی کا معاملہ؛ سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

Now Reading:

پرویزالٰہی کی رہائی کا معاملہ؛ سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی
پرویز الہیٰ

پرویزالہٰی کی گرفتاری کا معاملہ؛ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی کے معاملے پرحکومت پنجاب کی اپیل پرسماعت سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی کے حکم کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کر رکھا ہے، عدالت نے اپیل پر چوہدری پرویز الٰہی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ انٹرا کورٹ اپیل میں چوہدری پرویز الٰہی، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے 14 جولائی کو چوہدری پرویزالٰہی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ دیا، سنگل جج کو تھانہ غالب مارکیٹ اور گجرات انٹی کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت نہ دینے کی استدعا کی۔۔ سنگل جج کو بتایا گیا کہ عبوری ضمانت درخواست پر حفاظتی ضمانت نہ لی جائے۔

Advertisement

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ سنگل جج نے خلاف قانون دو مقدمات میں پرویزالٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کی، سنگل جج نے 14 جولائی کا فیصلہ آئین اور قانون کی منشا کے خلاف جاری کیا، استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورآپیل کے فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر