
ملازم کو مستقل نہ کرنےکیخلاف درخواست پرسیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوسے رپورٹ طلب
لاہورہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی فیسوں میں اضافےسےمتعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عدالت عالیہ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دے دیا، فیصلے میں کہا کہ فیسوں میں اضافہ کےبھجوائے گئے چالان غیر قانونی ہیں۔ پی ایم ڈی سی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کواضافی فیسیں اور دیگر چارجزکی وصولی روکنے کےحکم پر عمل کرائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کےپاس جمع کرائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے کو اردو میں جاری کرنے کا بھی حکم دیاہے، بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمہ کے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شہریوں کو معیاری تعلیم، ادویات کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہے، پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پی ایم ڈی سی یقینی بنائے کہ کالجز صرف وہی فیسیں وصول کر جو 2022 کے سیشن شروع ہوتے مقرر کی گئی تھی، عدالتی مشاہدہ ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کا فیصلہ انگریزی میں ہونے کے باعث عام عوام کی بڑی تعداد سمجھنے سے محروم رہتی ہے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت کا یہ تحریری فیصلہ 10 صفحات پر مشتمل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News